Friday, 29 November 2024


صوبےبھرمیں اسموگ میں اضافہ،دنیا کے دوسرے نمبرپر

لاہور: لاہور میں سموگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے،آلودگی کے حساب سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر  پر ہے، نئی دہلی میں آلودگی کی شرح 578فیصد ہے، آلودگی کے حساب میں دنیا میں تیسرے نمبر پر بھارتی شہر بھٹینڈا ہے جس میں آلودگی کی شرح 201فیصد ہے۔

نجی ٹی وی چینل سٹی فورٹی ٹو کے مطابق لاہور میں سموگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے،آلودگی کے حساب سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے،ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودگی کی شرح 202ہو گئی ہے، سب سے زیادہ آلودگی نواحی علاقے کرباٹھ میں ہے، کرباٹھ میں آلودگی کی شرح 429جبکہ شمالی لاہور میں 254ہو گئی ہے،علامہ اقبال ٹاﺅن میں آلودگی کی شرح 226  فیصد ہے۔ 

Share this article

Leave a comment