Thursday, 28 November 2024


رمضان ال مبارک کےباعث یمن میں جاری جنگ کو فوری بند کیا جائے، بان کی مون

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل)سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا عالمی طاقتیں مسئلے کا فوری حل چاہتی ہیں۔ بان کی مون نے کہا ہمارے پاس سوچنے کا وقت نہیں جنگ کی وجہ سے دہشتگرد تنظیمیں مضبوط ہو رہی ہیں۔ بان کی مون نے حکومتی فورسز اور باغیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے سے شروع ہونے والا ماہِ رمضان "امن اور بھائی چارے" کا درس دیتا ہے۔ مقدس مہینے کے احترام میں لڑائی روک دینی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ہفتے جنگ کے خاتمہ کی ابتدا ہو جائے گی۔ جنگ رکنے سے امدادی ٹیمیں ضروری سامان متاثرہ افراد تک پہنچا سکتی ہیں۔

Share this article

Leave a comment