Friday, 29 November 2024


گوگل نے سیاستدانوں کےلئےبڑی مشکل کھڑی کردی

دنیا کے سب سے بڑےسرچ انجن گوگل  نے سیاسی مقاصد کے لیے مخالفین کو ہدف بنانے کی  کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کیاہے۔

برطانیہ کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے اپنی نئی پالیسی کااعلان کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ اب اس نئی پالیسی کے آنے کے بعد گوگل اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمزپر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے متوقع ووٹرز کا ڈیٹا استعمال نہیں کیا جاسکے گااور سیاسی مہم میں مخالفین کو جنس، عمراور مقام کی بنیاد پر ہرگز  نشانہ نہیں بنایا جاسکے گا۔ اس نئی پالیسی پرایک ہفتے کے اندر برطانیہ میں عملدرآمد شروع ہوجائےگا جس کو بعد یہ دنیا بھر میں نافذالعمل ہوگی۔

پالیسی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوگل فیس بک کے ساتھ مل کر اشتہارات میں گمراہ کن بیانات کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کرے گا۔

 فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سوشل نیٹ ورکس پر سیاسی امیدواروں کی طرف سے چلائی جانے والی مہمات میں حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کرنے کی مذمت کرتا ہے اور اپنے ڈیٹا کو کسی بھی غلط مقصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دےگا۔

Share this article

Leave a comment