ایمز ٹی وی(ہیلتھ)قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی لفٹیں خراب ہونے کے باعث مریضوں کو شدیدمشکلات کا شامنا کرنا پڑرہاہے ذرائع کے مطابق ہسپتال کی لفٹیں گزشتہ تین ہفتوں سے خراب پڑی ہیں۔واضح رہے کہ اسپتال میں یومیہ 5 ہزار سے زائد بچے لائے جاتے ہیں،جبکہ تاحال لفٹوں کی خرابی کا محکمہ صحت کے حکام اور ہسپتال کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔
قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی لفٹیں خراب ،مریضوں کومشکلات کا سامنا
- 16/06/2015
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1716 K2_VIEWS
Leave a comment