Friday, 29 November 2024


ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں امپائر کی غلطی نےورلڈکپ کی یادتازہ کردی

 لاہور: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں امپائر کی غلطی نے ورلڈکپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی یادیں تازہ کردیں۔

ڈیوڈ وارنر اسٹروک کھیلنے کے بعد دوسرا رن مکمل کرنے کی کوشش میں تھے کہ شاہین شاہ آفریدی کے اوور تھرو پر گیند بائونڈری لائن پار گئی،یوں اوپنر کو 6رنز مل گئے۔

یاد رہے کہ قانون کے مطابق اگر فیلڈر کے گیند پھینکنے سے قبل بیٹسمینوں نے ایک دوسرے کو کراس نہ کیا ہو تو رن مکمل تصور نہیں کیا جاتا، ری پلے میں ثابت ہوا کہ ڈیوڈ وارنر اور لبوشین نے بھی کراس نہیں کیا تھا،اس لیے 5رنز دینے چاہیے تھے۔

 ورلڈکپ فائنل میں انگلش بیٹسمینوں کو بھی اسی طرح کی صورتحال میں 6رنز دیے گئے، مقابلہ ٹائی ہوا اور سپر اوور میں نیوزی لینڈ کی امیدیں حسرت میں بدل گئی تھیں۔

Share this article

Leave a comment