Thursday, 28 November 2024


پاکستان میں بچیوں کوتعلیم دلوانےمیں کردار ادا کرنا چاہتی ہوں

لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ آمنہ شیخ جو زیادہ تر ٹیلی ویژن  ڈراموں میں کام کرتی نظر آتی ہیں، امریکی شہر نیو یارک میں پیدا ہوئیں، کراچی سے تعلق ہے، 2008ء سے ڈراموں میں کام کرتی آ رہی ہیں، اداکارہ بچیوں کو تعلیم دلوانے کے لیے کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بظاہر آمنہ شیخ کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے، ان کے آباؤ اجداد گوجرانوالہ ڈویژن میں رہائش پذیر تھے تاہم اداکارہ نے اپنا بچپن سعودی عرب میں گزارا اور نو عمر میں شہر قائد کا رُخ کیا، یہاں پر رہائش رکھنے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا چلی گئیں۔ انہوں نے اداکار محب مرزا سے شادی کی، ان دونوں کا بیٹا بھی ہے، گزشتہ ماہ محب مرزا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

 اداکارہ نے متعدد فلموں میں کام کیا، مشہور فلموں میں ہیر مان جا،کیک، گڈ مارننگ کراچی، 021، ارمان، جوش، لو دی گم سمیت دیگر فلموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ مشہور ڈراموں میں قصوں کی چادر، میرا نام ہے محبت، بولتے افسانے، دل نادان، اگر تم نہ ہوتے، حال دل، دام، تیرے لیے، عشق گمشدہ، ہم تم، اڑان سمیت دیگر ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

 پاکستانی اداکارہ ملک میں لڑکیوں کو تعلیم دلوانے کے لیے کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔ خود بھی تعلیم یافتہ ہیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی نہیں انہیں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول لایا جائے۔

 

Share this article

Leave a comment