Thursday, 28 November 2024


گٹکا بنانےاورفروخت کرنےوالوں کیخلاف کارروائی جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا، ماوا کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔
 
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ٹھٹہ، سجاول میں گٹکا، ماوا کی فروخت سے متعلق سماعت ہوئی، ڈی ایس پی سجاول نے بتایا کہ ٹھٹہ اور سجاول میں گٹکا، ماوا کی فروخت مکمل بند ہوچکی ہے، گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
 
پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 ماہ میں ٹھٹہ اور سجاول میں 93 مقدمات درج ہوئے اور 2 فیکٹریاں بند کیں، پولیس افسر نے کہا کہ درخواست گزار کا مدعا علیہ کے ساتھ پلاٹ کا تنازع ہے، سیاسی جھگڑے کو گٹکا کا مسئلہ بنایا جارہا ہے۔
 
عدالت نے گٹکا، ماوا کی تیاری اور فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پولیس رپورٹ پر وکیل درخواست گزار کو جواب الجواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردیا۔

Share this article

Leave a comment