Thursday, 28 November 2024


اولمپک 2016 کےلئے قومی ٹیم کااعلان کردیاگیا

ایمزٹی وی(اسپورٹس) بیلجئم میں ہونے والے اولمپک 2016 کوالیفائنگ راونڈ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 18 رکنی قومی ٹیم 15 جون کو برسلز کے لئے روانہ ہو گی۔ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ چار جون کو شروع ہوا جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ آج ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر چیف سلیکٹر صلاح الدین نے اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کیلئے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم میں محمد عمران، مظہر عباس، محمد عرفان، راشد محمود، رضوان جونیئر، وقاص شریف، شفقت رسول، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، علی شان، محمد دلبر، اظفر یعقوب، نواز احمد، ذوہیب اشرف، ارسلان عادل، عمران بٹ اور امجد شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ شہناز شیخ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم برسلز میں 20 جون سے 5 جولائی تک اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 20 جون کو پولینڈ، 24 کو آسٹریلیا، 26 کو بھارت اور 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گا۔ کوالیفائنگ مقابلوں میں انگلینڈ، بیلجیئم، ملائیشیا، چین اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 15جون کو برسلز روانہ ہو گی۔

Share this article

Leave a comment