Friday, 29 November 2024


یوایس ایڈ کےتحت بچوں میں غذائی قلت سےمتعلق کانفرنس کاانعقاد

ایمز ٹی وی(کراچی) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام سی ایم پی کے تحت سندھ میں بچوں میں غذائی قلت کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر برائے سندھ بلوچستان لیون واسکن اور پالیسی ایڈوائزر رینڈی ہاٹ فیلڈ ، سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو ہو ، سیکریٹری صحت سعید احمد منگیچو اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر برائے سندھ اور بلوچستان لیون واسکن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ میں بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لئے جامع اور مربوط لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی صحت بہتر بنانے اور ان میں غذائی قلت پر قابو پانے کے لئے تعلیم کافروغ انتہائی اہم ہے ۔

امریکا کی ٹولین یونیورسٹی کے پالیسی منیجر ایڈرین منڈراف نے کانفرنس میں سندھ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ پریکٹسز سروے کے نتائج پیش کئے ، اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں نے شمار بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جو ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے

Share this article

Leave a comment