Friday, 29 November 2024


سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےقیام کے 25 سال مکمل

کراچی: سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر جامعہ میں سلور جوبلی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس ضمن میں مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں مضمون نویسی، تقاریرکے مقابلے، مشاعرے اور شبِ غزل و دیگر پروگرام شامل ہیں ۔
 
اس سلسلے کا پہلا پروگرام سائبرسیکوریٹی پر ایک سیمینار تھا جس میں سائبر سیکوریٹی کی اہمیت اور افادیت پر ایک سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ اسی طرح شعبہ اسپورٹس کی جانب سے 17 دسمبر سے 20 دسمبر تک سر سید اسپورٹس گالا کا انعقاد ہوگا جس میں کرکٹ، والی بال، ہاکی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، اسنوکر، ریسلنگ اور 100 میٹر دوڑ کے مقابلے شامل ہیں ۔ ان تمام کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے ۔
 
لٹریری آرٹ اینڈ کلچر فورم کے زیرِ اہتمام مضمون نویسی اور تقاریرکے مقابلوں ، غزل اورمشاعرے کا انعقاد کیا جائےگا ۔ جبکہ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے طلباء کے لیے فوٹوگرافی اور ثقافتی نمائش، سلور جوبلی لیڈرشپ کیمپ اور اسٹوڈنٹس ایڈوائزرز کانفرنس منعقد کی جائے گی ,المنائی ڈے منانے کے علاوہ، میجر عدیل شاہد شہید میموریل سمپوزیم کا بھی انعقاد ہوگا جس میں روبوٹک و ڈرون مقابلے شامل ہیں ۔
 
سر سیدیونیورسٹی سلور جوبلی کی تقریبات کے سلسلے کا آخری پروگرام ’یومِ محسنین علیگڑھ‘ ہے جس میں ایک گرانڈ ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں محسنینِ علیگڑھ کو نہ صرف خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا بلکہ ان ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا جائے گا جن کی کارکردگی پہلے دن سے شاندار رہی ہے ۔

Share this article

Leave a comment