Thursday, 28 November 2024


آئی سی ٹی میں پاکستانی طلباوطالبات کی نمایاں کامیابی

شینزن: چین میں منعقدہ مشرقِ وسطیٰ مقابلہ برائے انفارمیشن اور کمیونکیشن ٹیکنالوجی ( آئی سی ٹی) میں پاکستانی طلباوطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔
 
یہ مقابلہ مشہور اسمارٹ فون مصنوعات بنانے والے کمپنی ہواوے کے تعاون سے ہر سال منعقد ہوتا ہے جو اس سال بھی مشرقِ وسطیٰ کے عنوان سے ہواوےاکیڈمی کے عالمی ہیڈکوارٹر میں منعقد کیا گیا جو شینزن چین میں واقع ہے۔
 
اس مقابلے میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا سے 39 طلبا و طالبات پر مشتمل کل 13 ٹیموں نے شرکت کی اور پاکستان سے دو ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا
 
مجموعی طور پر بحرین، عراق، اردون، کویت، لبنان، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 437 کالج اور جامعات کے کل 21 ہزار طالبعلموں نے اس مقابلے کی رجسٹریشن میں حصہ لیا تھا۔ مقابلے کے فاتحین کے لیے نقد رقم، سرٹیفیکیٹس اور ٹرافیاں رکھی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کامیاب طلبا و طالبات کے لیے کمپنی کی جدید ترین لیبارٹریوں میں کام کرنے کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اس شعبےکےبہترین ماہرین سےمل کر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہناسکیں۔
 
پاکستان کی ٹیم ون میں محمد عمر، نیرج ہری جن اور حسیب مہدی نے اعزاز اپنے نام کیا جبکہ دوسری ٹیم میں محمد سلمان، سید قاضی شمیل الدین اور سید محمد کاظمین شریک تھے۔ فاتح ٹیموں کو تین ماہ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ہی شامل کیا گیا جس میں پہلے ہر ملک نے اپنے ہی ملک میں ہم وطنوں کےساتھ مقابلہ کیا تھا

Share this article

Leave a comment