Friday, 29 November 2024


تین معروف کمپنیوں کاایک نیا ٹیبلٹ بنانےکااعلان

مانیٹر نگ ڈیسک:  بلیک بیری سام سنگ اور آئی بی ایم کے اشتراک سے ایک نیا اور محفوظ ٹیبلٹ بنا رہا ہے، جسے اس سال ہی لانچ کر دیا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ کی قیمت 2380 ڈالر ہوگی۔سیکو ٹیبلٹ(SecuTablet) کہلانے والا یہ ٹیبلٹ سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 10.5 کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ میں سیکو سمارٹ(Secusmart) انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔یہ ٹیکنالوجی اب بلیک بیری کی ملکیت ہے جس نے پچھلے جولائی میں سیکو سمارٹ کو خرید لیا تھا۔

جرمنی اور کینیڈا کی حکومتیں، جاسوسی سے بچنے کے لیے ، اس وقت بھی سیکو سمارٹ ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔اس پراجیکٹ میں آئی بی ایم کا کام وہ سافٹ وئیر دینا ہوگا جس کی وجہ سے صارفین نہایت محفوظ انداز سے ذاتی اور کاروباری ایپلی کیشن کو الگ الگ کر سکیں ۔کوئی بھی شخص جو اینڈریوڈ استعمال کر سکتا ہو وہ اس ٹیبلٹ کو بھی استعمال کر سکے گا۔

Share this article

Leave a comment