Friday, 29 November 2024


درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے عزم

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ایک ٹویٹ کے ذریعے نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس  بنانے کے عزم کا اعلان کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسٹ میں ٹیکنالوجی پارک علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے، وزیر اعظم عمران خان دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

انھوں نے لکھا کہ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں، نسٹ کا منصوبہ تعلیمی اداروں  اور صنعت میں پل کا کردار ادا کرے گا، اس منصوبے سے ڈیجیٹل اکانومی اور تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا۔

Share this article

Leave a comment