Thursday, 28 November 2024


کم عمرمیں گریجویشن مکمل کرنےکاخواب ادھورارہ گیا

بیلجیئم: بیلجیئم سے تعلق رکھنے والا نو سالہ بچہ لورنٹ سائمنز ایک انتہائی غیر معمولی  ذہانت کا حامل بچہ ہے  اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی دسویں سالگرہ سے پہلے پہلے اپنی گریجویشن مکمل کر لے  مگر اس کے والدین نے  اس کو  اس وقت یونیورسٹی سے نکال لیا  جب انتظامیہ کی جانب سے انھیں مطلع کیا گیا کہ ان کا بیٹا اپنی دسویں سالگرہ سے قبل گریجویشن مکمل نہیں کر پائے گا۔

نیدرلینڈز میں واقع اینڈہوون یونیورسٹی، جہاں لورینٹ ایک گریجویشن کورس میں داخلہ لے چکے تھے، انتظامیہ نے والدین کو بتایا کہ گریجویشن سے قبل لورینٹ کو بہت سے امتحانات میں شمولیت کرنی ہوگی اور یہ کام 26 دسمبر سے قبل مکمل نہیں ہو سکتا

نو سالہ لورنٹ سائمنز کے والدین کی خواہش ہے کہ ان کا غیر معمولی ذہانت کا حامل بیٹا 26 دسمبر سے قبل اپنی گریجویشن مکمل کر لے۔ ایسا کرنے کی صورت میں وہ دس سال سے کم عمر دنیا کا پہلا یونیورسٹی گریجویٹ بن جائے گا۔لورنٹ سائمنز کے والد نے  میڈیا  کو دیئے ایک بیان میں کہا کہ میرے بیٹے میں مختلف ٹیلنٹ ہے، تو اسے اس پر فخر کیوں نہ ہو؟‘

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لورین کے لیے اپنی دسویں سالگرہ سے قبل تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی تجزیے کے ساتھ گریجویشن کورس مکمل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر وہ کورس جلدی میں مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا اثر اس کی تعلیمی ترقی پر پڑے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے نو سالہ طالبعلم پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنے کے حوالے سے بھی متنبہ کیا ہے۔

26 دسمبر کو لورنٹ کی سالگرہ ہے اور اس وقت وہ 10 برس کے ہو جائیں گے اور اس سے قبل گریجویشن مکمل نہ کرنے کی صورت میں وہ ریکارڈ نہیں توڑ پائیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment