Friday, 29 November 2024


فیس بک کوبڑاجھٹکا, تاریخ کاسب سے بڑاجرمانہ

مانیٹرنگ ڈیسک : فیس بک کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر تاریخ کے سب سے بڑے 5 ارب ڈالر جرمانہ کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریگولیٹرز نے فیس بک پر بھاری جرمانہ کی منظوری صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر ہونے والی تحقیقات پر تصفیہ کے لیے دی ہے۔ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اس تصفیہ کی منظوری تین دو کے تناسب سے دی ہے۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن مارچ 2018 سے سیاسی کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹکا کی جانب سے آٹھ کروڑ ستر لاکھ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے غیرقانونی استعمال پر تحقیقات کر رہا تھا۔

جرمانے کے بارے میں ابھی امریکا کے محکمہ انصاف سے آخری تصدیق ہونا باقی ہے جبکہ فیس بک اور امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ابھی تک اس حوالے سے رپورٹس کی تصدیق نہیں کی۔ فیس بک انتظامیہ اس سال کے آغاز میں کہہ چکی تھی کہ اسے اتنے بھاری جرمانے کی امید ہے۔

Share this article

Leave a comment