Friday, 29 November 2024


کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادکےزیرِاہتمام بین الاقوامی بایومیڈیکل کانفرنس کاآغاز

اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے لاہور کیمپس میں واقع ’ اںٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر برائے بائیو میڈیکل مٹیریلز‘ کے زیرِ اہتمام، ساتویں بین الاقوامی برائے بایومیڈیکل مٹیریلز کا افتتاح پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے کیا ۔ اس کانفرنس میں دو سو سے زائد ملکی اور غیرملکی ماہرین و مندوب نے شرکت کی۔

اس سال سمپوزیم کا مرکزی موضوع (تھیم) ’سائنس و ٹٰیکنالوجی میں ایجادات اور علمی معیشت‘ کو فروغ دینے پر ہے۔

کانفرنس میں برطانیہ، جرمنی، امریکہ، ترکی، نیوزی لینڈ اور ایران سمیت کئی ممالک سے ماہرین نے شرکت کی۔ ان میں برطانیہ کی معروف پروفیسر شیلہ میکلین بھی نمایاں ہیں۔ وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خطاب میں کامسیٹس یونیورسٹٰی اسلام آباد کے اعلیٰ علمی اور تحقیقی معیار کو سراہا۔

انہوں نے سینٹر برائے بایومٹریلز کی پیش رفت کو ملک میں صحت کے شعبے میں اہم سنگِ میل قرار دیا۔

افتتاحی تقریب سے مرکز کے بانی ڈاکٹر احتشام الرحمان ، کیمپس کے ڈائریکٹر قیصرعباس، برطانیہ کی پروفیسر شیلہ میکلین، اور کامسیٹس کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نے بھی خطاب کیا۔
سینٹر کے ناظم ڈاکٹر عاقف انور نے سمپوزیم اور سینٹر کےبارے میں تفیصلات فراہم کرتے ہوئے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہا۔

Share this article

Leave a comment