Friday, 29 November 2024


قومی آل راونڈرفہیم اشرف کوقائداعظم ٹرافی کےلئےسگنل مل گیا

لاہور: قومی آل راونڈر فہیم اشرف نے فٹنس مسائل سے نجات پالی اور اب وہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کےلئیے دستیاب ہوں گے۔
 
ذرائع کے مطابق فہیم اشرف نے گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام میں حصہ لیا۔اب وہ 27 دسمبر کو کھیلے جارہے ڈومیسٹک کرکٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔
 
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے فہیم اشرف کا میلبرن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنےکو ترجیح دی ہے، اور لیگ کے منتظمین اور فرنچائزڈٹیم کو اپنی عدم دستیابی کے حوالےسے آگاہ کردیاہے۔
 
ان کے ساتھ فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی بگ بیش لیگ میں شرکت نہیں کررہے،دونوں قومی کرکٹرز کی طرف سے معذرت کے بعد ان کے متبادل بھی منتخب کرلیےگئے ہیں۔ فہیم اشرف اور عثمان شنواری کا آٹھ اور پانچ میچوں کے لیے بگ بیش میں شرکت کا معاہدہ ہواتھا۔

Share this article

Leave a comment