Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


کمال احمد رضوی ۔۔ پانچویں برسی

 

پاکستان میں تھیٹر و ٹیلی ویژن ڈراموں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار ، ڈرامہ نگار اور ڈائریکٹر کمال احمد رضوی  کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 ء میں بھارتی صوبہ بہار کے قصبہ گیا میں پیدا ہوئے۔ 1951ء میں بھارت سے لاہور اور پھر کراچی منتقل ہو گئے اور یہاں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ 1958ء میں 19 سال کی عمر تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی 60سالہ فنی زندگی میں یاد گار ڈراموں سے اپنی پہچان بنائی

کمال احمد نے   اداکاری کے ساتھ ساتھ صدا کاری بھی کی ۔ مگر اصل وجہ شہرت ان کا ڈرامہ الف نون بنا-ڈرامہ سیریل "الف ن" میں کمال احمد رضوی کے ساتھ ادا کار (رفیع خاور) ننھا مرحوم نے کام کر کے اسے یادرگار بنادیا تھایہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن سے مختلف ادوار میں چار بار ٹیلی کاسٹ ہوانہوں نے 20سے زائد ڈرامے تحریر اور خود ہی ان کو ڈائریکٹ بھی کیا-ان کے مشہور ڈررامے "چور مچائے شور"،میرا ہمدم میرا دوست ، آدھی بات ، صاحب بی بی غلام قابل ذکر ہیں۔

- کمال احمد رضوی بچوں کے مشہور رسالے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ شمع اور آئینہ نامی رسالوں کے بھی ایڈیٹر رہے

کمال احمد رضوی 17 دسمبر2015ء کو 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے

 

 

Share this article

Leave a comment