Thursday, 28 November 2024


معروف مصنف،افسانہ وناول نگارشوکت صدیقی کی 13ویں برسی

کراچی: آج اردو ادب کے معروف مصنف ، افسانہ و ناول نگار شوکت صدیقی کی 13 ویں برسی منائی جارہی ہے۔  شوکت صدیقی 20 مارچ 1923 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے، اُن کا شمار اردو ادب کی  نامور شخصیات میں ہوتا ہے۔

وہ صحافت کے پیشے سے بھی وابستہ رہے ۔اردو ڈرامہ نگاری کے حوالے سے بھی اُن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔

انھوں نے بہت سے ناول اور افسانے لکھے  ، اُن کا پہلا افسانہ "کون کسی کا" کے نام سے شائع ہوا تھا۔ تیسرا آدمی، اندھیرے دور اندھیرے، راتوں کا سحر، کمیں گاہ، کیمیا گر، چار دیواری اُن کی مشہور تخلیقات ہیں لیکن  اُن کے دو ناولوں   جانگلوس اور خدا کی بستی  کو بے انتہا شہرت ملی۔ خدا کی بستی کا اب تک دنیا کی 26 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے دوستوں میں ہوتا ہے۔ 18 دسمبر 2006  کو  83 سال کی عمر میں عارضہ  قلب کے باعث   وہ کراچی میں انتقال کر گئے۔  

Share this article

Leave a comment