Thursday, 28 November 2024


کراچی میں گیس کابحران شدت اختیارکرگیا,سی این جی اسٹیشن پانچ دن سےبند

اسلام آباد / کراچی: موسم سرما میں ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سلسلہ دراز ہوگیا جب کہ کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔
 
پنجاب، کے پی کے،بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں سردی بڑھنے سے گیس غائب ہوگئی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں پریشانی ہورہی ہے اور صارفین بلوں کی ادائیگی کے باوجود لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔
 
کراچی میں بھی گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے، گھریلوصارفین اور کمرشل سیکٹر کو گیس کی قلت کے باعث دشواری کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز گزشتہ پانچ دن سے بند ہیں۔
سوئی صدرن نے اعلان کیا تھا کہ پیر کی صبح آٹھ بجے تمام سی این جی اسٹیشن کھول دیے جائیں گےتاہم پیر کو بھی کو اسٹیشنزبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج صبح آٹھ بجے سے اگلے چوبیس گھنٹے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔
commer
سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شہریوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر بھاری کرایے ادا کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانہ اضافہ کردیا ہے۔

Share this article

Leave a comment