Friday, 29 November 2024


امریکن وفدکاپنجاب یونیورسٹی کادورہ

مانیٹرنگ ڈیسک : امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور کے ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر برائن برینڈل نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور سے کلچرل افیئرزسپیشلسٹ تنویر حسین، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹرثوبیہ خرم اورڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹیوٹ پروفیسرلیو نے شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرنیاز احمد نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طلبہ کے وفود کا تبادلہ اور تحقیق کے میدان میں مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرنا چاہئے۔بعد ازاں وائس چانسلر نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Share this article

Leave a comment