Friday, 29 November 2024


اب آپ کوسیخ کباب بنانےکےلئےمحنت نہیں کرنی ہوگی

مانیٹرنگ ڈیسک :  امریکی انجینئروں نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جو کسی ماہر کبابیے کی طرح بار بی کیو والے چولہے پر ہاٹ ڈاگ اور سیخ کباب جیسی چیزیں نہ صرف بھون سکتا ہے بلکہ انہیں بڑی خوبی سے کھانے والوں کے سامنے پیش بھی کرسکتا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کے انجینئروں نے سب سے پہلے اس روبوٹ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے، مجازی حقیقت (ورچوئل رئیلیٹی) کے ماحول میں تربیت دی۔ یوں اس نے سیکھا کہ بار بی کیو گرِل (آگ پر کھانے کی چیزیں بھوننے والی، جالی دار انگیٹھی) پر ہاٹ ڈاگز کس طرح بھونے جاسکتے ہیں؛ اور یہ کہ بار بی کیو آئٹمز تیار ہوجانے کے بعد انہیں کس طرح پیش کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس/ اے آئی) کا استعمال کوئی اچھوتی بات نہیں رہی لیکن بوسٹن یونیورسٹی کے انجینئروں نے روبوٹ کو کبابیہ بنانے کےلیے کچھ منفرد اکتسابی طریقے اختیار کیے جنہیں ’ری انفورسڈ لرننگ‘ کہا جاتا ہے۔ ان کی بدولت یہ روبوٹ جلد ہی کسی تجربہ کار کبابیے کی طرح اپنے کام میں ماہر ہوگیا۔

 

Share this article

Leave a comment