Thursday, 28 November 2024


گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کا نیا نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل

اسلا م آباد: یکم جنوری 2020 سے گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کا نیا نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اطلاق کے بعد بائیو میٹرک کے بغیر ملکیت منتقلی ممکن نہیں ہو سکے گی محکمہ ایکسائز نے پنجاب بھر میں 31دسمبر سے اوپن ٹرانسفر پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کردیا،

یکم جنوری2020سے گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کا نیا نظام لاگو کرنے کا اعلان کردیا ۔محکمہ ایکسائز پنجاب کے ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،مطلوبہ بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری اور ان کو آن لائن نظام سے منسلک کرنے کے دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے اطلاق کے بعد فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کی بائیو میٹرک کے بغیر ملکیت منتقلی ممکن نہیں ہو سکے گی ۔

گاڑی ٹرانسفر کے حوالے سے بائیو میٹرک تصدیقی عمل پر عملدر آمد کیلئے گزشتہ کافی عرصہ سے اقدامات جاری تھے جن کا بنیادی مقصد گاڑیوں کی ملکیت کے انتقال میں ہر قسم کی جعلسازی کا خاتمہ تھا ۔اس ضمن میں اوپن ٹرانسفر لیٹر کی حامل گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ ضلعی ایکسائز دفتر سے رابطہ کر کےگاڑی اپنے نام منتقل کروالیں بصورت دیگر انہیں قانونی پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ وقت کے ضیاع کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے

Share this article

Leave a comment