Friday, 29 November 2024


مادرعلمی میں "یوم جامعہ" یکم جنوری کو منعقدہوگی

کراچی: جامعہ کراچی میں یکم جنوری 2020 ءکو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔
 
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق یکم جنوری 2020 ءکو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ تمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔
 
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی ،روئسائے کلیہ جات سابق وائس چانسلرز ،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدرپروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر ،بھی شریک ہوں گے ۔
 
یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلاوت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔
 
واضح رہے کہ نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی یکم جنوری 2020 ءکو صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment