Thursday, 28 November 2024


جکارتا میں بارشوں نے تباہی مچا دی

جکارتا : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔غیر ملکی خبر  رساں ادارےکے مطابق بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث 30 ہزار افراد بے گھر ہو گئے  اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ، ہائپو تھرمیا، ڈوبنے اور کرنٹ سے ہوئیں۔تاہم ذخمیوں کی تعداد کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے

دوسری جانب ماہرین موسمیات نے جکارتا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔انڈونیشیا کی الیکٹرک ایجنسی کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں فیڈرز بند کر دیئے گئے ہیں جس سے تقریباً 3 کروڑ کی آبادی متاثر ہو گی۔

اس سے پہلے بھی  انڈونیشیا میں آنے والے سیلاب میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment