Thursday, 28 November 2024


واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سروس بند کرنے کا فیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک : سماجی رابطےکی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئندہ ماہ سے ہزاروں اسمارٹ فونز پر اپنی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ رواں برس جنوری کی 31 تاریخ تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ پر سروس دستیاب ہوگی اور یکم فروری 2020 سے صارفین ایپلیکیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اُس سے پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں وہ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 8 یا اُس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آئی فون کے وہ صارفین جو 4 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل پر سروس قابل استعمال ہوگی کیونکہ اس کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ ہوکر آئی او ایس 9 ہوگیا ہے۔

اینڈرائیڈاور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین باآسانی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا معلوم کرسکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment