Thursday, 28 November 2024


کراچی کاپہلا تھری ڈی پارک افتتاح کےلئےتیار

کراچی: کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں تعمیر کئے گئے 3 ڈی (تھری ڈائمینشنل) پارک کی دیواروں پر جانوروں کی خوبصورت تصاویر تھری ڈی ایفیکٹس کے ساتھ پینٹ کی گئی ہیں۔یہ کراچی کا پہلا تھری ڈی پارک ہوگا- اس پارک کا افتتاح 25 جنوری کو ہے- پارک کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے۔
 
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا کہنا ہے کہ تفریحی سرگرمیوں میں جدت ضروری ہے، ہم پارکوں میں انفرادیت لانے کی کوشش میں مصروف ہیں، لائنز ایریا بشارت پارک اپنی نوعیت کا پہلا تھری ڈی پارک ہے۔پریڈی اسٹریٹ پر واقع لائنز ایریا کے بشارت پارک کی دیواروں پر تھری ڈی تصاویر کا کام تقریباً مکمل کرلیا گیا، معید انور کا مزید کہنا ہے کہ پارکوں، میدانوں کو آباد کرکے بچوں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ تھری ڈی ایفیکٹس کے ساتھ تصاویر دیکھ کر شہری اصل کا لطف اٹھاسکیں گے، پارک کی دیواروں پر 10 جانوروں کی تھری ڈی تصاویر بنائی جارہی ہیں، جن میں ہاتھی، گوریلا، ڈائنوسار، مگرمچھ، زرافہ اور زیبرا سمیت دیگر شامل ہیں
 
علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی تھری ڈی پارک کے قیام کے حوالے سے جوش و خروش پایا جاتا ہے، لائنز ایریا میں پچھلی 3 دہائیوں سے رہائش پذیر 50 سالہ شہری رفیق کا کہنا ہے کہ پچھلے 10 سال سے بشارت  پارک آخری 10 سالوں سے ویران اور لاوارث پڑا تھا، پارک، گراؤنڈ اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش اچھا اقدام ہے-پارک میں کھانے کے کورٹ ڈکٹ ، سوئنگ یونٹ ، متحرک کینوپی اور فینسی لائٹس بھی جاسکتی ہیں۔ اور افراد پہلے ہی پرجوش ہیں۔
 
 

Share this article

Leave a comment