Thursday, 28 November 2024


طویل دورانیےکی بندش کےبعدسی این جی اسٹیشنزکھل گئے

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز طویل دورانیے کی بندش کے بعد اتوار کی صبح 7 بجے سے 12 گھنٹے کے لیے شام 7 بجے تک کھل جائیں گے۔
 
ایس ایس جی سی حکام نے یہ اعلان جمعرات کو کیا تھا اور ہفتے کی شب ایس ایس جی سی حکام نے اس اعلان کی تصدیق کی ہے کہ سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو صبح 7 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے گیس کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔
 
اس سے قبل ایس ایس جی سی حکام کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں مختلف گیس فیلڈز سے 35 تا 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم مل رہی ہے جس کی وجہ سے لائین پیک سخت متاثر ہے، انتہائی کم پریشر کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامناہے لہذا کمپنی کی جانب سے پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment