Thursday, 28 November 2024


جامعہ کراچی اور SWVLکے درمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط

کراچی: جامعہ کراچی اور SWVL کے درمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوگئے۔
جامعہ کراچی اورSWVL کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جبکہSWVL کی طرف سے اسسٹنٹ جنرل مینجرحید ررضا نے دستخط کئے۔
 
اس مفاہمتی یادداشت کے مطابقSWVLکی جانب سے جامعہ کراچی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کے لئے سالانہ ایک ملین روپے دیئے جائیں گے۔جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلباوطالبات اورغیر تدریسی عملے کو رعایتی کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔SWVL جوکہ ایک ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ سروس ہے جوطلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص روٹس کا رعایتی کرایہ وصول کرے گی۔
 
علاوہ ازیں اساتذہ،طلباوطالبات اور غیر تدریسی عملہ اپنی ضرورت کے تحت SWVL کو مزید روٹس بھی تجویز کرسکتے ہیں۔SWVL اسٹوڈنٹس سوسائٹیز اور فیکلٹی کے لئے مختلف موضوعات پر ورکشاپس اور لیکچر کا اہتمام کرے گی جس میں مارکیٹ کی معروف شخصیات اساتذہ اور طلباوطالبات کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔
 
جلسہ تقسیم اسناداورداخلہ ٹیسٹ کے مواقعوں پر طلباوطالبات اور ان کے والدین کو رعایتی کرائے کے عوض سفری سہولیات فراہم کرے گی۔اس موقع پر،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن، کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان اور مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی بھی موجود تھے۔

Share this article

Leave a comment