Thursday, 28 November 2024


ملکہء برطانیہ نےروٹھےبیٹےاورانکی اہلیہ کومنانےکےلئےخاندانی بڑوں کوجمع کرلیا

ملکہء برطانیہ نے روٹھے شہزادے ہینری اور اس کی اہلیہ میگھن کو منانے کے لئے خاندانی بڑوں کو جمع کو لیا
 
شاہی جوڑے کی علیحدگی کے معاملے پر ملکہ اور خاندان تشویش میں مبتلا ہيں۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ بھی شامل ہوں گے۔ شہزادی ميگھن کو فون کے ذريعے بيٹھک ميں شامل کيا جائے گا۔
 
رواں ہفتے ہونے والے شاہی خاندان کے افراد اجلاس میں اہم موضوع پر مشاورت کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ 9 جنوری کو شاہی جوڑے نے انسٹاگرام پر شاہی خاندان سے علیحدگی کا اعلان کيا تھا۔ شہزادہ ہيری اور ميگھن بیٹے کے ہمراہ اس وقت کينيڈا ميں موجود ہيں۔
 
اس سے قبل ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس نے روٹھے شہزادہ ہیری سے فون پر بات کی۔ شہزادے نے کینیڈا میں مقیم ہونے سے متعلق اپنے فیصلے سے شاہی خاندان کو براہ راست آگاہ نہیں کیا تھا۔ ملکہ کو ہیری کے فیصلے کا ٹی وی پر خبروں سے پتا چلا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کینیڈا منتقل ہونے پر قریبی دوستوں سے مشورہ کرتے رہے تھے۔
 
ادھر مادام تساؤمیں پرنس ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کردیے گئے، جب کہ شہزادہ چارلس نے شاہی جوڑے کو خبردار کیا تھا کہ انہیں 23لاکھ پاؤنڈ سالانہ رقم بند کی جاسکتی ہے، ہیری اور میگھن مارکل کی مالی آمدنی کا ذریعہ کیا ہوگا؟ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے-
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کیلئے کسی ارب پتی شخص نے11 لاکھ ڈالر مالیت کا گھر انہیں دیا ہے، تاہم ہیری اورمیگھن نے ارب پتی شخص کا نام بتانے سے انکار کیا۔ ہیری اور میگھن کینیڈا میں ان کے دیئے ہوئے گھر میں رہیں گے۔ تاہم شاہی ترجمان کے مطابق وہ ارب پتی کوئی اور نہیں بلکہ امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن ہیں۔
 
شہزادے کی سیکیورٹی پر اب بھی برطانوی عوام کو 6 لاکھ پاؤنڈ سالانہ خرچ کرنا پڑیں گے۔ شہزادہ ہیری اورمیگھن کے سفر پر سوا لاکھ پاؤنڈ علیحدہ ہوں گے، انہیں سوا 2 ملین پاؤنڈ شہزادہ چارلس کی چیریٹی سے آمدنی ہوگی۔
 
برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے سابق محافظ نے خبردار کیا کہ ہے کہ وہ لیڈی ڈیانا سے سبق سیکھیں۔ ایک سابق محافظ نے سیکیورٹی کے لیے اسکاٹ لینڈیارڈ پر بھروسہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کم سیکیورٹی کی وجہ سے لیڈی ڈیانا کی موت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گریٹر وکٹوریہ کے وینکوور جزیرے پر 6 ہفتے کرسمس کی تعطیلات گزارنے کے بعد میگھن اور شہزادہ ہیری علیحدگی کا اعلان کرنے کے لیے برطانیہ گئے تھے۔
 
کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق چھٹیوں کے دوران شاہی جوڑے کو وکٹوریہ سے باہر جنگل میں پہاڑوں پر چڑھتے دیکھا گیا۔ موسیقار ڈیوڈ فوسٹر جو اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، انھوں نے ڈیلی میل کو بتایا تھا کہ انھوں نے اپنے دوست کی ویران جائیداد پر شاہی جوڑے کے رہنے کا انتظام کرنے میں مدد کی۔ ان کی اہلیہ کیتھرین میک فی، لاس اینجلس میں میگھن کے ساتھ سیکنڈری سکول جاتی تھیں۔
میگھن کی ایک قریبی دوست، جیسکا مولرونی، سابق وزیراعظم کے بیٹے بین ملرونی کے ساتھ ٹورنٹو میں رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے 3 چھوٹے بچے شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کی تقریب میں بھی شامل تھے۔
 
ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس ہفتے میگھن اور شہزادہ ہیری کے برطانیہ دورے کے دوران شہزادہ آرچی نے مولرونی خاندان کے ساتھ قیام کیا لیکن ان قیاس آرئیوں کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ کینیڈا کو اپنا گھر بنانے والا یہ پہلا شاہی جوڑا نہیں ہوگا۔

Share this article

Leave a comment