Thursday, 28 November 2024


کراچی والےہوجائیں ہوشیار،آج بھی سائبیرین ہوائیں چلیں گی

کراچی : درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 2ڈگری اضافے کے باوجود ہواؤں کی رفتاربڑھنے کے سبب بدھ کی صبح سردی کی شدت زیادہ رہی،اگلے 24 سے 36 گھنٹے کے دوران شہر کاپارہ مزید گرنے کی توقع ہے۔
 
بدھ کو شہرکاموسم صبح کے وقت خنک رہا جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار بھی 30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جس کے سبب درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 2ڈگری کمی کے باوجود سردی محسوس کی گئی۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکا کم سے کم پارہ 9.5ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.7ڈگری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح ہوا میں نمی کا تناسب 57فیصد اور شام کے وقت 26فیصدرہا،صبح دھند کی وجہ سے حدنگاہ 6کلومیٹرسے کم ہوکر 4کلومیٹررہ گئی تھی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(جمعرات)کو شہرکا موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔
 
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 سے 36 گھنٹے کے دوران شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جس کے دوران پارہ 6 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امسال موسمِ سرما کے دوران ملک بھر میں برفباری اور بارشوں سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

Share this article

Leave a comment