Thursday, 28 November 2024


ڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘کےبخارسےامریکی بھی نہ بچ سکے

کراچی: امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی کی دوطالبات کی ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا او ایس ٹی گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پردونوں لڑکیوں کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تعریف کی جارہی ہے۔
 
اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے جہاں مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑے وہیں اس کے ٹائٹل سانگ کو بھی خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ اس گانے کو بچوں سے لے کر بڑوں اور فنکاروں نے بھی اپنی آواز میں گاکر ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تاہم اب ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے ٹائٹل سونگ کے چرچے امریکا تک پھیل گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی کی دوطالبات رومشا خان جن کا تعلق پاکستان سے ہے اورسیتا والا بھانینی جو بھارت سے ہیں، نے ڈرامے کا ٹائٹل سونگ گاکر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
 
یہ ویڈیو پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپوسٹ کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیتا والا بھانینی تیلگو ہیں اورانہیں اردو نہیں آتی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اتنی خوبصورتی سے گانا گایا ہے کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ڈرامے کا ٹائٹل سانگ گاتے ہوئے دونوں طالبات نے پیغام لکھا اگر آپ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بارے میں نہیں جانتےتو کیا آپ پتھروں کے دورمیں رہ رہے ہیں؟ آئی ایم ڈی بی پربھی اس ڈرامے کو بہترین ریٹنگ ملی ہیں۔ دنیا بھرکے پاکستانی اس وقت شدت کے ساتھ ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار کررہے ہیں۔
 
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط سینما میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آخری قسط اگلے ہفتے نہیں بلکہ 25 تاریخ کو دکھائی جائے گی جسکا شایقین کو بے صبری سےانتظار ہے

Share this article

Leave a comment