Thursday, 28 November 2024


دھندکے باعث ڈے نائٹ میچزمنسوخ

لاہور: پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین کھیلےجانے والاٹی ٹوئنٹی سیریز دھند کے باعث ڈے نائٹ میچز نہ کھیلنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ بنگلادیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈے نائٹ میچز نہیں ہوں گے، لاہور میں دھند اس کی وجہ بنی تاہم مقابلوں کا آغاز دوپہر2 بجے ہوا کرے گا۔

لاہور میں24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے انضمام الحق، نذرمحمد ، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کیلیے قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی جو سری لنکا سے سیریز میں 1500 روپے تھی۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 3000کی گذشتہ قیمت کے بجائے اب 2000 روپے میں فروخت کیے جائیں گے، سری لنکا سیریز میں 5000 روپے میں فروخت ہونے والا وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کا ٹکٹ اب 4000 روپے میں دستیاب ہوگا، شائقین کو کوریئر کمپنی سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنا ہوگا۔

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے، لاہور میں دھند ڈے میچز کی وجہ بنی،ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کردیا گیا، آن لائن بکنگ کا سلسلہ ہفتے سے شروع ہوجائے گا، مقامی کوریئر کمپنی کے مراکز پر ٹکٹیں منگل کو دستیاب ہوں گی،پی سی بی کے مطابق عوام خاص طورپر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کے نرخ کم کردیے ہیں۔

Share this article

Leave a comment