Thursday, 28 November 2024


آٹےکےبحران کےبعدگیس کی قیمتوں میں اضافےکی سمری تیار

اسلام آباد: آٹے کے بحران کے بعدگیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی گئی

اطلاعات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی ہے جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹر کرائے میں ماہانہ 60 روپے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 دستاویز کے مطابق نیا گیس میٹر کرایہ 80 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے اور برآمدی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابر ہوگی جب کہ سی این جی کے لیے گیس قیمت میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment