Thursday, 28 November 2024


31 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی ڈگریاں تفویض

کراچی: جامعہ کراچی کے 31 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کردی گئیں۔
 
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی صدارت میں منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ کے حالیہ اجلاس میں08طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی ،22 طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کوایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری تفویض کی گئی۔
 
جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگرحاصل کرنے والوں میں ساجد اقبال علیانہ(کلینکل سائیکلوجی)،فیض الدین احمد،شہناز گل (اُردو)،محمد یاسین (سوشیالوجی)،اقرا رشید(باٹنی)، فیصل احمد خان(انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،رفعت مراد (بی ایم ایس آئی)،حراارشد (فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی) جبکہ ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں وجدان حسن ،اسد اللہ خٹک (کیمسٹری)، حافظ ایم اکرام اعوان، خرم شہزاد(اسلامک لرننگ)،روزینہ ستار،عصمت جمشید ،سیدہ فریال محمود(کلینکل سائیکولوجی)، مہوش علی (سائیکولوجی)، اُمِ فروہ (اپلائیڈ اکنامکس)،اقرا عتیق(بائیوکیمسٹری)،رابعہ سلطان،کنول خان،ماہ رخ نثار،عائشہ اسحاق،سدرہ شمس،سیدہ فرح شاہ(مالیکیولر میڈیسن)، سید ارسلان علی (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،شبیہ حیدر(اکنامکس) فاطمہ کرن(ماس کمیونیکشن)،سہیل انور( انٹرنیشنل ریلیشنز)،باچارحمن،رفعت شعیب (اسلامک ہسٹری ) اور ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں رافع علی(جغرافیہ جی آئی ایس) شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment