Friday, 29 November 2024


سعید غنی سندھ کےنئےوزیرِ تعلیم مقرر

کراچی: سندھ کے صوبے کو بالآخر 6  ماہ بعد سعید غنی کی صورت میں وزیر تعلیم مل گیا۔ سندھ کا سب سے بڑا اور اہم محکمہ تعلیم گزشتہ سال 5 ؍ اگست کو وزیر تعلیم سے محروم ہوگیا تھا جب اچھی کارکردگی کے باوجود سردار علی شاہ سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لے لیا گیا تھا حالانکہ سردار شاہ نے اپنے دور میں ایک عمدہ مثال پیش کی.

جب انہوں نے اپنی بیٹی اور بھتیجی کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرایا تھا مگر اس کے باوجود ان سے محکمہ تعلیم لے لیا گیا اور اس عہدے کا چارج وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے پاس رکھا جس کے بعد محکمہ تعلیم پر بیوروکریسی کا راج ہوگیا ۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی اپنی مرضی کے فیصلے کرنے لگے، تاہم جب مسائل بڑھنے لگے اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب میں سنگین غلطیاں کی گئیں تو حکومت کو وزیر تعلیم ہونے کی اہمیت کا خیال آہی گیا اور سعید غنی کو 6 ماہ بعد محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

Share this article

Leave a comment