Friday, 29 November 2024


سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ماڈل اسکول کی نئی عمارت کاافتتاح

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ماڈل اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔ اس خوبصورت اور دلکش عمارت کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی شیخ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس زمین پر چالیس برسوں سے لینڈ گریبرز کا قبضہ تھا ۔

جسے بڑی تگ و دود کے بعد واگزار کرایا گیا جس پر 16ماہ کی قلیل مدت میں اسکول کی عمارت تعمیر کی گئی۔یہ سب ایس ایم آئی یو کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ہم نے یہ منزل بھی طے کرلی۔

انہوں نے کہا کہ اس عمارت کوہم نے جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے ، یہ ایک مثالی سرکاری اسکول ہے جس میں بھاری فیس لینے والے نجی اسکولوں سے بھی زیادہ معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔

اس دوران کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ ہم نے آپ کو اس ادارے میں ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے بہتر نتائج لیکر دکھائیں۔ یہ ہماری کامیابی کی ایک اور منزل ہے جو آج ہم نے آج طے کی ہے اور اب یہ سلسلہ چل پڑا ہے اور آہستہ آہستہ ہم مزید کامیابیاں بھی سمیٹ لیں گے۔ڈاکٹر محمد علی شیخ نے مزید کہا کہ

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے اسکول کی تمام کلاسز، لائبریری ،لیبارٹری اور اسٹاف رومز کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈینز، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور انتظامی امورسے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے

Share this article

Leave a comment