Friday, 29 November 2024


نئےتعلیمی سال کاآغازجولائی یااپریل سےہوگا؟ نئی بحث چھڑگئی

محکمہ تعلیم سندھ کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کے احکامات کو آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے مسترد کردیا۔آ ل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے مرکزی صدر کاشف مرزا نے صوبائی صدر سندھ شرف الزماں کی مشاورت سےصوبے بھر کے لیے مسترد کرتے ہوئے تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع کرنیکا اعلان کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ سیشن ختم ہونے سے پہلے سیشن کو 16ماہ کا کر دیا گیا اور طلبا کا تعلیمی سیشن کو عملی طور پر محض 90 دن پر محدود کر کے مستقبل تاریک کر دیاہے۔

لہذا نجی تعلیمی اداروں اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے تعلیمی سیشن سابقہ کے مطابق اپریل تامارچ سے شروع کریں گےاورتعلیمی ادارےنئے سیشن کا آغاز پرانے تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے سے کریں گے۔اس موقع پر مرکزی صدر کاشف مرزا اور صوبائی صدر سندھ شرف الزماں نے صوبہ بھر میں کل بروز منگل11فروری احتجاج کی کال دی ہےاورحکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی سیشن یکم جولائی کی بجائے اپریل سے شروع کیاجائے،وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا،اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment