Thursday, 28 November 2024


U-19کھلاڑیوں پر آئی سی سی کی جانب سے سخت سزائیں

دبئی : اتوار کومنعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو ہراکرچیمپئن بننے کا اعزازپایا تھا۔
میچ کے دوسرے ہی اوور سے دونوں جانب کے کھلاڑیوں کے ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے، جملے کسنے، دھکے دینے کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا لیکن بات مزید تب خراب ہوئی جب میچ کے اختتام پر چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی جشن منارہے تھے کہ اس دوران شکست یافتہ بھارتی ٹیم کےکھلاڑی بھی وہاں پہنچ گئے جس پر کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی اور وہ لڑ پڑے۔

آئی سی سی نے مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں منفی پوائنٹس دے دیےبھارتی اسپنر روی بشنوئی کوسب سے زیادہ سزا ملی جنھیں 10 معطل پوائنٹس دیے گئے، وہ اب انڈر 19 یا سینئر ٹیم کی جانب سے 10 میچز سے باہر رہیں گے۔
اسی طرح شمیم حسین اور آکاش سنگھ پر 8، 8 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بشنوئی کو 5 میچز سے باہر کرنے کے ساتھ 2 خلاف ورزیوں کی وجہ سے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں 7 ڈیمیرٹ پوائنٹ ڈالے گئے ۔

Share this article

Leave a comment