Thursday, 28 November 2024


نعیم الحق کےسفرِآخرت کی تیاریاں جاری

کراچی  کے رکن اوروزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں جاری ہیں ۔ نمازِ جنازہ میں شرکت کےلئے ان کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا یومِ سوگ کااعلان

ذرائع کے مطابق نعیم الحق کی نماز جنازہ آج کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاد کی مسجد عائشہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے، طبیعت بہتر ہونے پر وہ اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے اور آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

Share this article

Leave a comment