Friday, 29 November 2024


کبڈی ورلڈ کپ2020،دو روایتی حریف ٹیمیں آج دائو پیچ لڑائیں گی

لاہور:پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کبڈی 2020 کا آج فائنل میچ روایتی حریف ٹیم پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔
کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں گرین ٹیم کے ہاتھوں ایران کو 30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسری جانب بھارت نے آسٹریلیا کو 32 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے مات دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان عرفان مانا، شفیق چشی، ملک بن یامین، مشرف جنجوعہ، وقاص بٹ، اکمل شہزاد ڈوگر نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار اداکیا۔ہاف ٹائم پر پاکستان کو 17 کے مقابلے میں 29 پوائنٹس کی سبقت تھی جس کے بعدپاکستان نے ایران کے خلاف زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے برتری ثابت کی۔

پہلاسیمی فائنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ہاف ٹائم پر بھارت کو 14 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی۔

واضح رہے کبڈی ورلڈ کپ 2020کافائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ کو 75 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ اتوار کو شیڈول فائنل میچ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد متوقع ہے۔

Share this article

Leave a comment