Friday, 29 November 2024


سندھ بھرکی جامعات میں بڑی پابندی عائد، کوئی ایونٹ نہیں ہوسکےگا

کراچی: سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی درخواست پرصوبے کی جامعات میں علاقائی قومی پروگرامز (سب نیشنل ایونٹس) پر پابندی عائد کردی ہے
، وفاقی محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری سلیم احمد رانجھا نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکورٹی ایجنسی کے ذریعے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ جامعات میں علاقائی قومی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں، نسلی اور فرقہ وارانہ نوعیت کے ایسے پروگرامز کے نتیجے میں قوم پرستانہ و لسانی نوعیت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں لہٰذا یہ بات آپ کے علم میں لائی جاتی ہے کہ اپنے تعلیمی اداروں میں ایسی لسانی / علاقائی / فرقہ ورانہ نوعیت کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں، مزید برآں ایسی سرگرمیوں میں شامل ہونے والے طلبا سے کہا جائے کہ وہ شرکت سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ سندھ کی کئی جامعات میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے، بلوچی ڈے، وائٹ ڈے سمیت علاقائی قومی پروگرامز منعقد ہوتے رہے ہیں تاہم اب جامعات میں اس کی اجازت نہیں ہوگی اور جامعات کی انتظامیہ اس طرح کے پرگرام کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کرے گی۔

Share this article

Leave a comment