Thursday, 28 November 2024


جاپانی سرمایہ کاروں کےلئےپاکستان میں سرمایہ کاری کاسنہری موقع

کراچی: کراچی میں تعینات جاپانی قونصل جنرل آئیسومورو توشی کازو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی تسلی بخش صورتحال کے پیش نظر جاپانی سرمایہ کاروں کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ یہاں سرمایہ کاری کریں ،اس وقت پاکستان میں 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔
جاپانی قونصل جنرل جاپان کے شہنشا ہ ایمپئیریر ناروہیٹو کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ ضروری ہے ،جاپان پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کرتا ہے ،جبکہ پاکستان کو آتو موبائل مصنوعات اور مشینری برآمد کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ موجودہ سال جولائی میں ٹوکیوں میں منعقدہ او لیمپکس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں،اس موقع پر پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کی صدر سعدیہ راشد پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چئیرمین کلیم فاروقی نے بھی خطاب کیا،پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کی صدر سعدیہ راشد نے کہا کہ شہنشاہ جاپان سیاسی ومذہبی شخصیت ہیں ان کی جمہوریت کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment