Thursday, 28 November 2024


اقتدار پرشب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے،خواجہ آصف

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے انفراسڑکچر تباہ ہونے پر شہروں کا رخ کر لیا ہے ،افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا تقریبا صفایا کر دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر مکمل قابو نہیں پایا گیا، مگر واقعات کم ضرور ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آدھے دھرنے والوں سے نمٹ لیا ہے ، باقی آدھے سے بھی نمٹ لیں گے ۔ گزشتہ چار ماہ سے اقتدار پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پاکستان کی ریاست بہت وسیع اور حکومت مضبوط ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مصنوعی نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اقتصادی کامیابی ہی محفوظ ریاست کی ضامن سمجھی جاتی ہے۔

Share this article

Leave a comment