Thursday, 28 November 2024


گرمی کم ہونے کے باوجود ہیٹ اسٹروک کے 105 جان کی بازی ہار گئے

ایمز ٹی وی (کراچی)صوبہ سندھ میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار ایک سو سولہ پر جاپہنچی ہے ۔ مگر گزرشتہ دو روز سے گرمی کی شدت کم ہونے کے باوجود بھی105 افراد جان بحق ہو چجے ہیں ۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ گزرشتہ 2 روز سے ہیت اسٹروک کے مریضوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ جس کی وجہ موسم کی نرمی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کم از کم 90 اموات کراچی جبکہ 15 سندھ کے مختلف اضلاع میں ہوئیں ۔جن میں حیدرآباد ، ٹھٹھہ،مٹیاری ،اور بینظیرآباد کے اضلاع شامل ہیں ۔

صوبائی محکمہء صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں گرمی کی شدت کی وجہ سے 42 ہزار اموات ہوئی ہیں جن میں 38 ہزار کا تعلق کراچی جبکہ باقی افراد کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے

Share this article

Leave a comment