Thursday, 28 November 2024


سب سے زیادہ پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم اور انصاف پر خرچ کیا جائے گا۔ عمران خان

کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وسائل بہتر ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم، انصاف پر خرچ کیا جائے گا، 2020ء لوگوں کو نوکریاں دینے اور شرح نمو بڑھانےکا سال ہوگا۔ مزیدکہا کہ اعتماد ہی خیراتی ادارے کی کامیابی کا رازہے، عوام کو اعتماد ہوجائے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ پرخرچ ہوگا تو وہ پیسہ دیتے ہیں۔ خیراتی ادارے کی طرف سے کم لاگت گھروں کی فراہمی بڑااقدام ہے، لوگوں کو اخوت پروگرام پراعتماد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہے،  یہ ریاست کا کام ہے کہ محروم طبقے اور زندگی کی ریس میں پیچھےرہ جانے والوں کی مدد کرے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کمزورطبقے کو اٹھائے، قرضہ دے کر گھر بنانے میں پاکستان برصغیرمیں سب سے پیچھے ہے، وسائل بہتر ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ  پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم، انصاف پرخرچ کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment