Thursday, 28 November 2024


خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کردی گئی ہے۔3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور، بونیر،ڈی آئی خان، لوئردیر، اپر دیر،ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، خیبر باجوڑ، اورکزئی،کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 5 سال سے کم عمر کے 34 لاکھ 50 ہزار 847 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ خصوصی پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 12 ہزار 81 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان پولیو ٹیموں میں 10 ہزار 485 موبائل ٹیمیں، 871 فکسڈ ٹیمیں،619 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 106 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جب کہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 3 ہزار 565 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سال رواں میں خیبر پختونخوا سے اب تک پولیو کے 12 کیسز سامنے آچکے ہیں. کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط نے معاشرے کے تمام طبقات پر زوردیا ہے تاکہ بچوں مستقبل کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Share this article

Leave a comment