Friday, 29 November 2024


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت کا قرنطینہ کیلیے عمارتوں کی تلاش

کورونا وائرس کے خدشات کے باعث سندھ حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ متعلقہ کمشنرز کو ہر ضلع میں قرنطینہ کیلیے قابل استعمال سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری کو عمارتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

سندھ کے مختلف اضلاع میں لیبر فلیٹس کو بھی آئسولیشن اور کوارنٹائن سینٹرز میں تبدیل کرنے پر غور کیا ہے۔ محکمہ لیبر نے حال ہی میں تیارکردہ 6 ہزار فلیٹس کی فہرست وزیراعلی ہاؤس کو ارسال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے شبہے میں مریض کو 14 روز کیلیے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

Share this article

Leave a comment