Thursday, 28 November 2024


کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر اثرات نمایاں ہونے لگے

 
 
 
 
کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 90 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 166 روپے پر پہنچ گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر اثرات نمایاں ہونے لگے ، کرونا کے باعث روپے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر مہنگا ہوتا جارہا ہے۔
 
انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر چارروپے نوے پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا اور ڈالر کی قیمت 161.60 سے بڑھ کر 166روپے 50پیسے ہوگئی ۔
 
گزشتہ تین روز انٹر بینک میں ڈالر سات روپے تہتر پیسے مہنگا ہوا ، ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے کے بعد پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 600 ارب روپے اضافہ بھی ہو گیا ہے۔
 
سینئر بینکرز نے روپے کی بے قدری کی وجہ ڈالر کی طلب میں اضافہ اور آؤٹ فلو قرار دیا ہے جبکہ ماہرین کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث سرمایہ دار اپنا پیسہ نکال رہے ہیں، جس کے باعث ڈالر مہنگا ہو رہاہے۔
 
خیال رہےپاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ہے، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323 ، بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
 
پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد8 ہوگئی ہے

Share this article

Leave a comment