Thursday, 28 November 2024


لاک ڈاؤن میں یومیہ اجرت سے محروم افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا، سندھ حکومت

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مستحق افراد کی مدد کرنے اور انہیں رقوم کی فراہمی کا طریقہ کار طے کرلیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس کے تحت موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت مستحق افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

خط کے متن کے مطابق ضرورت مند افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے بھی تصدیق کروائی جائے گی، ایک خاندان کے صرف ایک ہی فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ تاہم بینک اکاونٹ میں 10 ہزار روپے موجود ہونے کی صورت میں اس فرد کو ضرورت مند تصور نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ضرورت مند درخواست دہندہ کےبینک اکاونٹس کےذریعے تصدیق کرے گا۔

سندھ حکومت نے مستحق افراد کی تلاش کےلیے ایف آئی اے کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے تصدیق کرے گا کہ حج وعمرہ کےعلاوہ درخواست دہندہ نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا۔

 

Share this article

Leave a comment